حیدرآباد۔11۔مارچ (اعتماد نیوز)سابق وزیر اعلی نئی دہلی شیلا دکشت نے
کیرالا کے گورنر کی حیثیت سے آج حلف اٹھایا۔ اس موقع پر انہوں نے کیرالا کے
روایتی لباس میں ملبوس تھیں اور انہیں کیرلا کے ہائی کورٹ کے چیف جسٹس
منجولو چیلال نے حلف دلایا۔ اس تقریب میں وزیر اعلی کیرالا اومن چاندی‘اور
کابینی
وزرا ‘اسپیکر جی کارتکیین شریک تھے۔واضح رہے کہ شیلا دکشت مسلسل
1998سے 2013تک دہلی کے وزیر اعلی رہے اور وہ تین متربہ اس عہدہ پر فائز
رہیں۔1984-89 کے درمیان انہوں نے اتر پردیش کے کناؤز حلقہ پارلیمنٹ سے
منتخب ہوئیں۔اور انہیں 2014کے آغاز میں نئی دہلی میں کانگریس کی شکست کے
بعد انہیں اقتدار سے ہاتھ دھونا پڑا۔